محمود الرشید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاو گھیروااورتوڑ پھوڑ کیس میں انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہورنے محمود الرشید کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہورمیں تھانہ شادمان میں جلاو گھیراواور توڑ پھوڑمقدمہ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے محمودالرشید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔عدالت نے محمود الرشیدکو14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کاحکم دیدیا۔میاں محمود الرشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا۔تفتیشی افسرانسپکٹرشوکت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،میاں محمودالرشیدپرتھانہ شادمان میں جلاگھیراکا مقدمہ درج ہے۔