190 ملین پاؤنڈ کیس: نیب کا عمران خان کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ

برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ واپسی سیکنڈل پر سابق وزیر اعظم عمران خان کا جواب نیب کو موصول ہوگیا، نیب نے عمران خان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب کی جانب سے طلبی کا نوٹس بھی جلد ہی جاری ہونے کا امکان ہے۔