سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ دھرنوں کی سیاست سےاوئے اوئے کے کلچرکو فروغ ملا

لاہورمیں میڈیاسے گفتگو کرتےہوئے عاصمہ جہانگیر نےکہاکہ حکومت پر تنقیدکرنا اپوزیشن کاحق ہے تاہم کسی بھی منتخب شخص کو شور مچانے کے بجائے جمہوری طریقےسےہٹایاجائے عمران خان دوسروں کو اوئے کہہ کر مخاطب کرتے ہیں، انہوں نے جو انداز اپنایا ہے وہ مولا جٹ کی فلموں میں دیکھا تھا۔ عمران خان ابھی اقتدار میں آئے نہیں اور مولاجٹ کی طرزپرلوگوں کومخاطب کرتےہیں، اگرانہیں اقتدار مل گیا تو وہ ڈکٹیٹر بن جائیں گے۔عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی لوگوں کو سیاسی عروج پربھی چڑھتےدیکھاہے اورسیاسی خودکشی کرتے بھی۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ بوٹ والے کبھی پیچے نہیں ہٹیں گے کیوں ایک دفعہ جسے اقتدار کا چسکا پڑ جائے وہ کبھی پیچھے نہیں ہٹا کرتے۔۔ عاصمہ جہانگیر نے مزید کہا کہ وکلااصول کی بات پرایک ہو کر نکلتے ہیں،بارز کے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوتی، ہارنے والا اپنی شکست تسلیم کر لیتا ہے، دھاندلی کا شور نہیں مچاتا۔