سندھ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی خطرے کے پیش نظرکراچی سمیت پانچ اضلاع کے سکول کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں میں چھٹی دیدی

سمندری طوفان نیلوفر کے پیش نظر کراچی ، حیدر آباد ،ٹھٹھہ اور مٹھی میں اسکول اور کالجز بند رہےجبکہ کےالیکٹرک نےمتوقع بارشوں کے پیش نظر حفاظتی انتظامات مکمل کرتے ہوئےتمام علاقوں میں رین ایمرجنسی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ کےالیکٹرک حکام نے کمشنر کراچی کوشہر کےکئی علاقوں میں بجلی کے تاروں سے ٹکرانے والی درختوں کی شاخوں کو بھی فوری کٹوانےکی درخواست کی ہے عوام کو بھی بارش کے دوران بجلی کےکھمبوں اور ٹوٹے ہوئے تاروں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے