امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عمران خان کے متنازعہ بیان کے بعد پارٹی رہنماؤں کو سختی سے منع کردیا ہے کہ وہ کوئی بیان نہ دیں

ترجمان جماعت اسلامی امیرالعظیم کے مطابق سراج الحق کے الفاظ سے متعلق عمران خان کو متضاد اطلاعات دیں گئیں جس پر عمران خان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے متنازعہ بیان دیا تاہم بعد میں سراج الحق نے عمران خان کو فون کرکے غلط فہمی دور کردی ترجمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف اتحادی جماعتیں ہیں ، میڈیا معمولی سی بات کو بتنگڑ نہ بنائے ۔ دوسری جانب سراج الحق نے عمران خان کے ردعمل کے بعد سختی سے پارٹی رہنماؤں کو متنازعہ بیان بازی سے روک دیا ۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ یہ وقت پوائنٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ افہام وتفہیم کا ہے ۔ جماعت اسلامی حکومت کے ہرغیرآئینی اور عوام دشمن قدم کی بھرپور مخالفت کرتی ہے ۔ لیکن ذاتیات کی سیاست نہیں کرتی