کینیڈا میں ایک پاکستانی کو اسلحہ رکھنے اور سوشل میڈیا پر انتہا پسندانہ خیالات کا اظہار کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا
کینیڈا کے اخبار' دی گلوب اینڈ میل' کے مطابق گرفتار ہونے والے پاکستانی محمد عقیق انصاری کا تعلق کراچی سے ہے،،،جسے انٹاریو سے گرفتار کیا گیا ہے،،، محمد عقیق پر پستول اور بندوق رکھنے کے علاوہ سوشل میڈیا پر انتہا پسندانہ خیالات کے اظہار کا الزام بھی عائد کیا گیا ہےتیس سالہ سافٹ ویئر ڈیزائنر محمد عقیق انصاری پر یہ بھی الزام ہے کہ اس کے پاکستان میں شدت پسندوں کے ساتھ روابط ہیں۔ اِس گرفتاری کا اعلان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں حملوں کے نتیجے میں کینیڈا کے دو فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔