ابو ظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے،شاہین اس وقت مستحکم پوزیشن میں ہیںاظہر علی ایک سو نو رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے ہیں

ابو ظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز شاہینوں نے پہلی اننگز کے کھیل کا آغاز تین سو چار رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے کیا،،، اظہر علی اور یونس خان نے دو سو تئیس رنز کی پارٹنرشپ بنا کر کینگروز کی ناک میں دم کردیا، آسٹریلیا کو راحت اس وقت ملی جب اظہر علی تین سو بتیس کے مجموعی اسکور مچل سٹارک کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کو کیچ دے بیٹھےانہوں نے چھ چوکوں کی مدد سے ایک سو نو رنز بنائے،،سنچری میکر یونس خان اب بھی کریز پر موجود ہیں اور ان کا ڈبل سنچری کی جانب سفر جاری ہے