وزیراعظم میاں نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ چودہ روپے اڑسٹھ پیسے فی لٹر تک کمی کی منظوری دے دی ئی قیمتوں پر عملدرآمد رات بارہ بجے سے ہو گا

وفاقی کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت نو روپے تینتالیس پیسے فی لٹر کمی کے ساتھ چورانوے روپے انیس پیسے اور ایچ او بی سی کی قیمت چودہ روپے اڑسٹھ پیسے فی لٹر کمی کے ساتھ ایک سو سولہ روپے پینتالیس پیسے ہو گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت چھ روپے اٹھارہ پیسے فی لٹر کمی کے ساتھ ایک سو ایک روپیہ اکیس پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت آٹھ روپے سولہ پیسے فی لٹر کمی کے ساتھ ستاسی روپے باون پیسے ہو گی۔ میاں نواز شریف نے تمام وزرائے اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکےپٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد رات بارہ بجے سے ہو گا