وزیرمملکت شیخ آفتاب کہتے ہیں کہ اوجی ڈی سی ایل کی نجکاری کر رہے ہیں نہ کسی کو نوکری سے نکالا جا رہا ہے

وزیرمملکت شیخ آفتاب اپوزیشن کو منانے ایوان سے باہر آئے مگر کسی نے ان کی ایک نہ سنی تو انہوں نے بھی میڈیا کے ذریعے اپنے دل کی بات کہہ ڈالی شیخ آفتاب نے کہا کہ حکومت اوجی ڈی سی ایل کی نجکاری کر رہی ہے نہ کسی کو نوکری سے نکالا جا رہا ہےانہوں نےکہاکہ اپوزیشن ڈرتی ہے نوازشریف کا معاشی انقلاب آیا تو وہ اگلے 5سال بھی اقتدارسے دور ہو جائیںگے