پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کسی کی کنپٹی پر بندوق رکھ کر استعفیٰ نہیں مانگا جا سکتا ،تاثر ہے کہ تحریک انصاف استعفے نہیں دینا چاہتی
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےاعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وہ شروع سے کہتے رہے ہیں کہ دھرنوں کا مطالبہ وزیراعظم کا استعفیٰ نہیں ہونا چاہیےکسی کی کنپٹی پربندوق رکھ کر استعفیٰ مانگنا درست نہیںشا محمود قریشی پی ٹی آئی کے ممبروں کولے کر استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر کے سامنے حاضر ہوجائیں،سپیکر کے سامنے نہ جانے سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران استعفے دینے میں سنجیدہ نہیں ہیںلاہور ہی میں میڈیاسے گفتگو کرتےہوئے عاصمہ جہانگیر نےکہاکہ عمران خان دوسروں کو اوئے کہہ کر مخاطب کرتے ہیں، انہوں نے جو انداز اپنایا ہے وہ مولا جٹ کی فلموں میں دیکھا تھاعاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ بوٹ والے کبھی پیچے نہیں ہٹیں گے کیوں ایک دفعہ جسے اقتدار کا چسکا پڑ جائے وہ پیچھے نہیں ہٹتا ،بارز کے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوتی، ہارنے والا شکست تسلیم کر لیتا ہے، دھاندلی کا شور نہیں مچاتا۔