نویں اور دسویں محرم الحرام کے حوالے سے جڑواں شہروں میں سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پولیس کی معاونت کے لئے رینجرز بھی موجود ہو گی

جڑواں شہروں اسلام آباد، راولپنڈی میں نویں دسویں محرم کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق امام بارگاہوں کی چھتوں پر بھی سیکیورٹی اہلکار تعینات کئےجائیں گے،یوم عاشور پر جلوسوں کے اطراف راستے سیل ہونگے اور کسی کو بھی داخلی راستے کے علاوہ جلوس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی،داخلی راستوں پر سکینرز نصب کئے جائیں گے اور جلوس میں داخل ہونے کی اجازت جامہ تلاشی کے بعد ہو گی،وفاقی دارالحکومت میں دس ہزار پولیس اہلکار نویں محرم سے سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے جبکہ رینجرز بھی معاونت کےلئے موجود ہو گی،،دوسری طرف راولپنڈی میں گزشتہ سال کے سانحہ کے پیش نظر سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے