تھرپارکر کے قحط زدہ علاقوں میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے، تھرپارکر کے دور دراز علاقوں میں ہیلی کاپٹرز کی مدد حاصل کی گئی ہے۔ قحط زدہ علاقوں میں 35 ٹن سے زائد راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تھرپارکر کے قحط زدہ علاقوں میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ تھر کے علاقے ڈپلو، میٹھی ، کینصر، راتن جوٹر اور دھونائی میں راشن کی تقسیم کے لئے قائم کردہ ڈسڑی بیوشن پوائنٹس کی تعداد کو چار سے بڑھا کر بارہ کر دیا گیا ھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان علاقوں میں مزید سات میڈیکل کیمپس بھی قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ میڈیکل کی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔ عسکری حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ابتک 35 ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا تاہم راشن کی تقسیم کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ تھر کے دور دراز علاقوں میں دو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے راشن اور امدادی اشیا تقسیم کی جا رہی ہیں۔ میڈیکل کیمپوں میں ابتک چار ہزار ایک سو پانچ مریضوں کو طبی امداد دی گئی ہے۔۔