انسانوں کی رہائش کیلئے ہوٹل کے کمرے تو آپ نے بہت دیکھے ہو نگے لیکن آج ہم آپ کوسیر کروائیں گے ارجینٹینا کے ہوٹل کےایک ایسے کمرے کی جو خاص طور پرباربی ڈول کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے

بارﺑﯽ ڈول دﻧﯿﺎ ﺑﮭر میں ﺗﻤﺎم ﻟﮍﮐﯿﻮں ﮐﯽ ﺑﭽﭙﻦ ﮐﯽ ﮨﻤﺠﻮﻟﯽ ﮨﻮﺗﯽ ہے اوراﺳﯽ ﻟﯿﮯ ﮐﺌﯽ ﻟﮍﮐﯿﻮں ﮐﮯ دل ﻣﯿﮟ اﯾﺴﯽ ﺧﻮاﮨﺸﯿﮟ ﺟﻨﻢ ﻟﯿﺘﯽ ﮨﯿﮟ کہ ﮐﺎش وه ﺑﮭﯽ ﺑﺎرﺑﯽ ﮐﮯﮔﻼﺑﯽ اور آراﺋﺸﯽ و ﺳﺠﺎوﭨﯽ اﺷﯿﺎء ﺳﮯ ﺳﺠﮯ ﮔﮭﺮ کی سیر کر سکے تبھی تو ارجینٹینا میں دنیا کا پہلا باربی کمرہ متعارف کروا دیا گیا ہےصرف کارڈ گھمائیں اور پہنچ جائیں باربی کے اس لگژری شاندار کمرے میں باربی کے رنگوں سے سجے اس باربی محل میں اس کا خوبصورت سوٹ ، جوتے ، بیڈ ،رنگین جھولا اور دیگرتمام اشیا موجود ہیں ،،ڈیزائنرز کا کہنا ہے کی باربی کی مقبولیت کے پیش نظر یہ کمرہ ڈیزائن کیا گیا ہےباربی ڈول کوانیس سو انسٹھ میں نیویارک میں کھلونوں کے ایک میلے میں متعارف کرایا گیا تھا لیکن اس وقت شاید اس کے تخلیق کار کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ اس کا بنایا ہوا شاہکار آگے چل کر دنیا بھرمیں اتنا مقبول ہو جائے گا