اسرائیل نے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کو دوبارہ عبادت کے لئے کھول دیا،ادھرصہیونی حکومت نے سویڈن کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کیے جانے پر اپنا سفیر واپس بلا لیا
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے امریکا اور عرب ممالک کے دباؤ پر مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے مسجد کو عبادت کے دوبارہ کھول دیا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق مسجداقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کے بعد کشیدگی کو کم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے مسجد کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہےادھر اسرائیل فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے پر سویڈن سے ناراض ہوگیا ہے ،خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے اپنے سفیر آئزاک باچمان کو بھی واپس بلا لیا