یونس خان کےہاتھوں پرانےریکارڈ زٹوٹنےاور نئے ریکارڈ بننے کاسلسلہ جاری ہے۔ ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستانی شاہین نےجہاں آٹھ ہزار رنز کاسنگ میل عبورکیا

متحدہ عرب امارات میں کینگروز کیخلاف جاری ٹیسٹ سیریزیونس خان کو خوب راس آئی سیریز میں انہوں نےتین اننگز میں جہاں مسلسل تین سینچریاں بنائی، وہیں انہوں نے آٹھ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بننے کابھی اعزاز حاصل کیا۔ یونس خان نےابوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ڈبل سینچری سکورکرکے سپرفارم میں ہونے کا بھی ثبوت دیا۔ جاویدمیانداد کےبعد یونس خان دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں جنہوں نے پانچ ڈبل سینچریاں سکور کی ہیں، جس میں انکی ایک ٹرپل سینچری بھی شامل ہے۔