وفاقی کابینہ نے اووربلنگ سے متعلق آڈٹ رپورٹ مسترد کر دی معاملے کا جائزہ لینے کیلئے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دھرنوں نے معیشت کو نقصان پہنچایا
وزیراعظم میاں نواز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،، وزیراعظم کے مشیر مصدق ملک نے اضافی بلوں سے متعلق آڈٹ رپورٹ پیش کی۔ جس میں بتایا گیا کہ اووربلنگ کی مد میں دو ارب سے زائد کی وصولیاں کی گئیں۔ کابینہ نے رپورٹ کو مسترد کر دیا۔ معاملےکا جائزہ لینے اور تجاویز مرتب کے لئے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو چھ نومبر کو رپورٹ پیش کرے گی۔اسحاق ڈار، چودھری نثارعلی خان، شاہدخاقان عباسی ، خواجہ سعد رفیق ، خرم دستگیر ، اور محمد یونس دھاگا پر مشتمل کمیتی سرکلر ڈیٹ کابھی جائزہ لے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت پٹرولیم ، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت ریلوے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری بھی دی۔ وزیراعظم نوازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھرنوں نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا۔ حکومت معیشت کی بحالی کے لئے اقدامات کو جاری رکھے ھوئے ہے۔ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔