وزیراعظم نااہلی کیس میں اٹارنی جنرل نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیااٹارنی جنرل سلمان اسلم نے وزیراعظم کی نااہلی کے لیے دائراپیل کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرنے کی استدعا کی ہے،

اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کی روشنی میں الیکشن کے بعد کسی بھی رکن پارلیمنٹ کی اہلیت کا معاملہ سپریم کورٹ میں نہیں بلکہ سپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے آئین کے تحت کسی بھی امیدوار کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد اس کی اہلیت کو صرف مخالف امیدوار چیلنج کر سکتا ہے اٹارنی جنرل نے جواب میں مزید کہا کہ رکن پارلیمنٹ کو اسمبلی کے فلور پر اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے۔ پارلیمنٹ کے فلور پر کی گئی بات کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا اپیل کنندہ کی درخواست کو لاہور ہائی کورٹ نے قانون اور آئین کے مطابق خارج کیا۔ سپریم کورٹ بھی اپیل کنندہ گوہر نواز سندھو کی درخواست کو نا قابل جواز قرار دے کے خارج کر دے