مٹھی کے سول ہسپتال میں سات ماہ کی ننھی پری جسمانی کمزوری کے باعث دم توڑ گئی رواں ماہ بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہو گئی ہے

سول ہسپتال مٹھی کے سرجن شفقت ڈاھر نے وقت نیوز کو بتایا کہ سول ہستال میں متعدد بچے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں آج بھی سات ماہ کی بچی جسمانی کمزروی کی وجہ سے دم توڑ گئی ہے،جبکہ جسمانی طور پر تیرہ کمزور بچوں کو سندھ کے دیگر بڑے ہسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ رواں ماہ بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہو گئی ہے دوسری جانب چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر سکندر نے بتایا کہ دور دراز علاقوں سے آنے والے بچوں کی کثیر تعداد جسمانی طور پر کمزور ہے