کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو بہتر پوائنٹس اضافے کے ساتھ تیس ہزار تین سو چھہتر کی سطح پر بند ہوا، ادھر روپے کی قدر میں بھی چودہ پیسے اضافہ ہوا

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی ریکارڈ کی گئی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو بہتر پوائنٹس اضافے کے ساتھ تیس ہزار تین سو چھہتر کی سطح پر بند ہوا، کاروبارکےدوران چودہ کروڑ آٹھ لاکھ ستاون ہزار شیئرز کےسودے ہوئے، ہیسکول پیٹرولیم،جہانگیر صدیقی کمپنی، پی ایس او، این آئی بی بینک، پی آئی اے، اینگرو، دیوان موٹرز، ہنڈا اٹلس، اور بینک آف پنجاب والیوم لیڈر رہے دوسری جانب روپے کی قدر میں چودہ پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر ایک سو دو روپے نوے پیسے کا ہو گیا