سونے کی قیمت میں نوسو پچاس روپے کی کمی ہو گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا چھیالس ہزار آٹھ سو پچاس روپے کا ہو گیا

امریکی معیشت میں بہتری کی وجہ سے ڈالر مضبوط اور سونا کمزرو ہو گیاعالمی منڈی میں ایک اونس سونا ایک ہزار ایک سو سرسٹھ ڈالر کا ہو گیا، جو چال سال کی کم ترین سطح ہے،قیمت میں کمی کے اثرات مقامی گولڈ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، سونے کی قیمت میں نو سو پچاس روپے کمی ہو گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا چھیالیس ہزار آٹھ سو پچاس روپے کا ہو گیا،دس گرام سونے کی قیمت میں بھی آٹھ سو چودہ روپے کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت چالیس ہزار ایک سو ستاون روپے ہو گئی، دو روز کے دوران سونے کی قیمت میں ایک ہزار ساتھ سو پچاس روپے کی کمی ہوئی ہے ملک بھر میں چاندی کی قیمت میں بھی تیس روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت سات سو روپے ہوگئی،