سعودی عرب میں ہزاروں سال قدیم پتھر سے تعمیر کردہ 400 پراسراردروازوں کی دریافت

ریاض/کینبرا(صباح نیوز)آسٹریلیا کے تحقیق دان نے گوگل ارتھ کی مدد سے سعودی عرب کے صحرا میں پتھر سے تعمیر ہوئے 400 پراسرار دروازے دریافت کیے ہیں۔ڈیوڈ کینیڈی اور ان کی ٹیم نے کئی دہائیوں تک مشرق وسطی میں آثار قدیمہ پر کام کیا ہے۔ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ یہ دیکھنے میں 'دروازوں' کی مانند ہیں اور یہ ہاتھ سے تعمیر کیے گئے ہیں۔ اندازہ ہے کہ ان 'دروازوں' کو دو ہزار سے نو ہزار سال قبل تعمیر کیا گیا تھا۔