لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ نے شہریوں کا سانس لینا دشوار کر دیا
لاہورکی فضا میں کئی روز سے آسماں پرچھائی گردوغبار کی چادرنے لوگوں کو عذاب میں مبتلا کررکھا ہے۔ ہرکوئی آنکھیں ملتا اور کھانستا دکھائی دیتا ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے،محکمہ موسمیات نے اس کی وجہ آلودگی اور بارشوں کی کمی کو قرار دیاہے اور کہاہےکہ آنےوالے دنوں میں اس کے مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے، سموگ کی وجہ لاہور اور گرد و نواح میں خشک موسم کا طویل عرضہ ہے، جبکہ ،راتوں کو سردی کا احساس بھی بڑھ گیا ، اور فضامیں موجودآلودگی نےنمی سےمل کرسموگ کی شکل اختیار کر لی ہےچیف میٹرولو جسٹ نےبارشیں نہ ہونے کے ساتھ ساتھ گردو غبار ، آلودگی ،گاڑیوں اور فیکٹریوں کے دھوئیں اور دھان کی مڈھیوں کو لگائی جانے والی آگ کو اس کی وجہ قرار دیاہے ۔طبی ماہرین نے بچوں، بوڑھوں اور مریضوں کو غیر ضروری کام سے باہر نہ نکلنے کی تاکید کی ہے،خصوصاً دمے کے مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیاہے،ان کاکہناہےکہ باہرنکلنا مقصودہوتوماسک ضرورلگائیں اور آئی ڈراپس استعمال کریں،، سموگ کا خاتمہ بارشوں سے ہی ممکن ہے تاہم بارش کا ابھی کوئی امکان نہیں ۔