ترکی سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 434 افراد گرفتار
ترک سکیورٹی فورسز نے غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کرنےوالے 434 افراد گرفتار کر لئے۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کی سکیورٹی فورسز نے غیرقانونی طریقے سے یونان اور بلغاریہ جانے کی کوشش کرنے والے 434 غیر ملکی تارکینِ وطن کو گرفتار کر لیا ہے جن کا تعلق مراکش، میانمار، بنگلہ دیش اور شام سے بتایا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق سرحدی سکیورٹی فورسز نے ایدرنے کے سرحدی علاقوں سے غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش میں ہونے والوں کو حراست میں لیا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار کئے گئے ان افراد کو ایدرنے امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔