ایٹم بم کے جاپانی متاثرین نوبل انعام کی تقریب میں شریک ہوں گے۔
جاپان پر 1945ء میں ہونے والے ایٹمی حملے کے متاثرین کے ایک گروپ کے دو اعلیٰ عہدیدار رواں سال کی نوبل امن انعام دینے کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق 2017ءکا نوبل امن انعام، اقوام متحدہ میں جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی تاریخی قرارداد کی منظوری کی کوششوں میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی بین الاقوامی مہم آئی سی اے این کو دیا جا رہا ہے۔ ناروے میں ہونے والی اس تقریب میں جاپان میں ہباکوشا کہلانے والے متاثرین کو مدعو کیا گیا ہے جو 10 دسمبر کو اوسلو میںمنعقد ہوگی۔ جاپان میں ایٹم بم اور ہائیڈروجن بم کے متاثرین کی تنظیموں کے وفاق، نیہون ہدانکیو نے گذشتہ روز فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے دو اعلیٰ عہدیداروں تیرومی تناکا اور توشیکی فوجی موری کو تقریب میں بھیجےں گے۔ مذکورہ گروپ نے دنیا بھر کی حکومتوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرکے اپنے تجربات بیان کیے تھے اور جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔