آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیرمہدی ہنردوست کی ملاقات
جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے میں امن اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی، ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور بارڈر سیکیورٹی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ایرانی سفیر نے خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کاوشوں کوسراہا اور دونوں ملکوں کے درمیان بہترین تعلقات قائم رکھنے کا عزم ظاہر کیا، ایرانی سفیر نے کہا کہ پاک ایران تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے تمام تر کوششیں جاری رکھیں گے