فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری،7 فلسطینی شہید
فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کارروائیوں میں اسرائیلی فوج نے غزہ میں آپریشن کے دوران7 فلسطینیوں کو شہید اور 14کو زخمی کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں آپریشن کے دوران گولہ باری اور فائرنگ کی۔ گھروں کی تلاشی کے دوران خواتین کی بیحرمتی کی اور بچوں پر تشدد کیا۔اسرائیلی فوج نے مزاحمت کرنے والے فلسطینیوں پرتشدد کرکے سات کو شہید اور چودہ کو زخمی کردیا۔اسرائیلی فوج نے دعوی کیاکہ اس نے حماس کی سرنگوں کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا ہے۔