کوشش ہے کہ سری لنکا کے ساتھ اگلی باہمی سیریز پاکستان میں کرائی جائے:چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی
قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بتایا کہ سری لنکن وزیر کھیل نے پاکستانی ہم منصب ریاض پیرزادہ سے ملاقات کی ،، جس میں دونوں ملکوں نے کھیلوں کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے،، سری لنکا کے ساتھ اگلی باہمی سیریز کیلئے کوشش ہوگی کہ اس کا انعقاد پاکستان میں کیا جائے، انہوں نے کہا فروری تک کراچی کا سٹیڈیم تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،، تاکہ پی ایس ایل کے دو سے تین میچز وہاں کرائے جا سکیں،، ایک تجویز یہ بھی زیر غور ہے کہ ،، دو پلے آف میچز لاہور اور فائنل کراچی میں کرالیا جائے، چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت کھیلے یا نہ کھیلے انڈر نائنٹین کپ پاکستان میں ہی ہوگا، آئندہ چند روز میں ویسٹ انڈیز کے دورے کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا