پیپلزپارٹی نے تیس نومبر کو ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا
زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں چیئرمین پیپلزپارٹی پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ جس میں سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، اپوزیشن لیڈر خورشید احمد شاہ،سیکریٹری جنرل نیر حسین بخاری، فرحت اللہ بابر اور نوید قمر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں بارہ ربیع الاول کے پیش نظر تیس نومبر کو ہونے والا جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلسہ پانچ دسمبر کو اسلام آباد کی پریڈ گراؤنڈ میں کیا جائے گا۔جبکہ جلسے کو کامیاب بنانے اور پارٹی کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کوتاریخی اور یادگار بنانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔