نئی حلقہ بندیوں کے بغیر آئندہ عام انتخابات ممکن نہیں:الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے میڈیا ورکشاپ کا اہتمام کیا جس میں الیکشن کمیشن حکام نے تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن ایکٹ سے کافی خود مختاری ملی جس پر پارلیمنٹ کے مشکور ہیں۔ انتخابی مواد کی خریداری جاری ہے۔ اضافی بیلٹ پیپرز نہیں چھاپے جائیں گے۔ پہلی بار بیلٹ پیپرزواٹر مارکس ہونگے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب نے نئی مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں کے لیے مردم شماری کی حتمی رپورٹ کی عدم فراہمی ہر تشویش کا اظہار کیا. الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ مدت اکتیس مئی دو ہزار اٹھارہ کو ختم ہو جائے گی۔ پانچ مئی دو ہزار اٹھارہ کو انتخابی فہرستیں منجمند ہو جائیں گی اور نومبر 2017 سے آئندہ عام انتخابات کے لیے ووٹرز فہرستوں کی نظرثانی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔