سپریم کور ٹ میں دس سالہ بچی کیساتھ زیادتی کے ملزم کی بریت کی درخواست خارج
سپریم کورٹ نے دس سالہ بچی کیساتھ زیادتی کے ملزم کی بریت کی درخواست خارج کردی.جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے عابد حمید نامی ملزم کی عمر قید کیخلاف اپیل پر سماعت کی تو ڈپٹی پراسیکیوٹر پنجاب مرزا عابد نے بتایا کہ شواہد سے واضح ہے کہ ذیادتی ملزم نے ہی کی، عدالت نے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد اپیل خارج کردی ۔ ملزم عابد نے 2007 میں ہربنس پورہ لاہور میں بچی کیساتھ زیادتی کی تھی جس پرٹرائل کورٹ نے ملزم کو عمر قیدکی سزاسنائی تھی جسے ہائی کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔