ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔
ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے مدمقابل ہوں گی۔ قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف آج ہونے والے میچ میں شرکت کا امکان نہیں جب کہ سابق کپتان شعیب ملک نے ابوظہبی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا۔ شعیب ملک آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے بعد بیٹے کی ولادت کے سلسلے میں بھارت گئے تھے اور آج واپس ابوظہبی پہنچ گئے اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کا حصہ ہوں گے۔