تعلیم،ہنرمندی کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے،شفقت محمود
تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم اورہنرمندی کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں قومی پیشہ وارانہ اورفنی تربیت کے کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل اپنے نوجوانوں کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق ہنرمندی فراہم کرنے سے وابستہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیشہ وارانہ تعلیم کو سکولوں میں روایتی تعلیم کا حصہ بنایا جائیگا تاکہ تعلیم جاری نہ رکھ سکنے والے بچوں کوہنر سیکھنے کی جانب راغب کیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ترقی یافتہ ملکوں کے کامیاب طریقوں کی طرز پرنظام متعارف کرائے گی جس میں سے نہ صرف معیارتعلیم بہتر ہوگا بلکہ ہنرمندی کی فراہمی کے وسائل کوبھی بہتربنایاجاسکے گا۔