سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کا معرکہ سج گیا
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے، پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی،صدارتی نشست پر پروفیشنل گروپ کے امان اللہ کنرانی اور عاصمہ جہانگیر کے انڈیپنڈنٹ گروپ کی جانب سے علی احمد کرد میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہےتفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار الیکشن کے لئے ملک بھر سے تین ہزار سینتالیس ووٹرز وکلا اپنا حق رائے استعمال کریں گے،صدارتی نشست پر پروفیشنل گروپ کے امان اللہ کنرانی انتخاب لڑیں گے جبکہ انڈیپینڈنٹ گروپ کی جانب سے علی احمد کرد امیدوار ہیں، دونوں صدارتی امیدواروں کا تعلق بلوچستان سے ہےعلی احمد کرد عاصمہ جہانگیر اور اعتزاز احسن گروپ کے امیدوار ہیں جبکہ امان اللہ کنرانی کو حامد خان کے پروفیشنل پینل کی حمایت حاصل ہے۔
نائب صدر پنجاب کے لئے ملک کرامت اعوان اور سید طیب محمود جعفری کے درمیان مقابلہ ہو گا،سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری کے لئے پروفیشنل گروپ سے شمیم الرحمان ملک اور انڈیپنڈنٹ گروپ کی طرف سے عظمت اللہ چوہدری امیدوار ہیں۔
بار کے الیکشن میں دیگر صوبوں کی نسبت پنجاب سے تعلق رکھنے والے ممبران کی تعداد سب سے زیادہ دوہزار سرسٹھ ہے، زیادہ تر کا تعلق لاہور سے ہے، لاہور کے بارہ سو اکانوے وکلا کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے،پولنگ کے دوران دوپہر 1 سے 2 بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہو گا۔