دبئی کی آبادی31 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
دبئی کی آبادی کی تعداد3ملین136ہزار400ہوگئی۔ سال رواں کی تیسری سہ ماہی میں آبادی کی تعداد میں 232ہزار 400 اضافہ ہوگیا۔ محکمہ شماریات نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی کے مستقل رہائشیوں کے علاوہ عام طور پرایک ملین155ہزار افراد سیاحتی، وزٹ یا دیگر مقاصد کے لئے وقتی طور پر دبئی میں مقیم ہوتے ہیں۔ انہیں شامل کیا جائے تو دبئی کی آبادی 4 ملین291ہزار 400بنتی ہے۔دبئی کی آبادی میں 49.5فیصد مرد جبکہ 50.5فیصد خواتین ہیں۔