وزیر اعظم عمران خان سے باکسر عامر خان کی ملاقات
وزیر اعظم عمران خان سے بدھ کو پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی بیان کے مطابق عامر خان نے عمران خان کو وزیر اعظم کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔عامر خان نے وزیر اعظم سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔ پاکستان کے نوجوانوں میں سپورٹس کے شعبے میں بے اتنہا صلاحیت موجود ہے۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انکی توانائیوں کا مثبت استعمال حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت کی طرف سے باکسنگ کے شعبے میں عامر خان کی جانب سے کی گئی پیش کش کا خیر مقدم کیا