شفقت محمود کا قومی اسمبلی میں آصف علی زرداری کی تجاویز کا خیر مقدم
اسلام آباد: حکومت کی طرف سے سابق صدر آصف علی زرداری کی قومی معاملات پر ساتھ چلنے کی پیشکش کی حمایت اور تائید کر دی گئی تجویز دے دی گئی ہے کہ جس نے بھی ملک کو لوٹا ہے قرار داد لائی جائے کہ کسی کو معافی نہیں دی جائے گی۔ بدھ کو وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نےقومی اسمبلی میں آصف علی زرداری کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہی سپرٹ ملک کو آگے لے کر جاسکتی ہے ۔ پاکستان کو معاشی چارٹر کی ضرورت ہے ۔معاشی مسائل میں گھرے ہوئے ہیں ۔ میثاق معیشت بنائیں تعلیم کے شعبہ میں چارٹر بنائیں ڈھائی کرور بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ مشترکہ حکمت عملی بنائیں جس نے بھی ملک کو لوٹا ہے ۔ قرار داد لائی جائے کہ کسی کو معافی نہ دی جائے گی ۔ مل کر چلنے کو تیار ہیں جس جس نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے ان کے خلاف مشترکہ رویہ اختیار کریں ۔ شہباز شریف سے کہنا چاہتا ہوں نقصان کا پتہ تھا تو مقدمہ درج کیوں نہ کروایا اب کسی نے تو کارروائی کرنی ہے ۔