صدر نے کینٹ اسٹیشن سے دھابیجی تک ٹرین سروس کا افتتاح کر دیا
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہےکہ ریل سفری سہولتوں میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے جبکہ موجودہ حکومت عوام کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرکے ترقی کے راستے کشادہ کرےگی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےکہاکہ ٹرانسپورٹ کے نظام میں ریلوے کو جس حد تک رسائی حاصل ہے وہ مواصلات میں کسی اور شعبے کو حاصل نہیں ۔بدقسمتی سے ریلوے کے نظام کو ماضی میں توجہ نہیں دی گئی جس کا خمیازہ آج بھی بھگت رہے ہیں ۔ انہوں نےکہاکہ ریلوے کے نظام میں کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے وقت پر ٹرینوں کی آمدوروفت اور موثر مارکٹینگ بھی ضروری ہےجبکہ ان کی خواہش ہےکہ کراچی سرکلر ریلوے کے معاملات بھی جلد سے جلد حل ہوجائیں ۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنے خطاب میں کہاکہ بہت جلد سندھ کے عوام کو ایک اور خوش خبری دیں گے جس میں کراچی سےحیدرآباد کےلیے ریل سروس کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہاکہ دھابیجی ٹرین سروس میں پچیس ، پینتس اور اسی روپے کا کرایہ رکھا گیاتھا تاہم صدر کی ہدایت پر اسی روپے کو کم کرکے ستر روپے کیا گیا ہے جبکہ ماہانہ کارڈ بنوانے والوں کے لی مزید رعایت کی جائے گی ۔