صہیونی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے بعد حالات کشیدہ
درجنوں صہیونی آبادکاروں کی جانب سے عبادت کے علاقے باب الرحمہ پر ہلہ بولنے کے بعد مسجد اقصیٰ میں حالات کشیدہ ہوگئے۔عینی شاہدین نے کہا کہ اسرائیلی آبادکاروں کے گروہ پولیس کی حفاظت میں نسل پرستانہ نعرے لگاتے ہوئے مسجد اقصی میں عبادت کے علاقے باب الرحمہ میں داخل ہوئے۔اسی دوران اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے محافظ ایحاب ابو غزالہ کو آبادکاروں کے مسجد میں داخل ہونے کی ویڈیو بنانے کے جرم کی سزا کے طور پر مسجد اقصیٰ سے ایک دن کے دور رہنے کا حکم دیا ۔اسی روز اس سے پہلے اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان قصبے پر ہلہ بولا اور تین فلسطینیوں کو انکے گھروں سے آغا کر لیا۔