اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سفارش کردی
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے آئندہ ماہ نومبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی تاہم حکومت کی جانب سے قیمتوں میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ وزارت توانائی کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے اور ہائی اسپیڈل ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں فی لیٹر 27 پیسے اضافے کی سفارش تیار کی۔