سانحہ تیزگام: مسافروں سے متعلق معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم
لاہور: ریلوے انتظامیہ نے تیزگام ٹرین کے زخمی اور جاں بحق ہونے والے مسافروں سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ریلویز سکندر سلطان راجہ کی ہدایت پر ریلوے انتظامیہ نے تیزگام ٹرین کے زخمی اور جاں بحق ہونے والے مسافروں سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز اعجاز احمد بریرو ، چیف مکینکل انجینئر کیرج اینڈ ویگن ، چیف الیکٹریکل انجینئر اور چیف کمرشل منیجر جائے حادثہ کی جانب روانہ ہو گئے جبکہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ، ڈویژنل کمرشل آفیسر اور ڈویژنل میڈیکل آفیسر بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ ترجمان ریلوے نے مزید کہا کہ مسافروں کی معلومات ان نمبرز پر لی جاسکتی ہیں۔0619200382،03114403720 03003026200،04299201795،0719310087،02199213528,03468328023