فلپائن میں پھر زلزلہ، 5افراد ہلاک
زلزلوں کی زدمیں آگیا ، پھر 6.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جزیرہ مندانائو میں محسوس کیے گئے، زلزلہ پیمامرکز نے جن کی شدت 6.5 ریکارڈ کی۔زلزلے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے، عمارتوں کو نقصان پہنچا۔واضح رہے کہ فلپائن کے جنوبی حصے میں منگل کے روز 6.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔دو ہفتے قبل بھی اسی علاقے میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا تھاجس میں 5 افراد ہلاک جبکہ درجنوں عمارتیں تباہ ہوئی تھیں.