عمران خان کاٹرین حا دثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
وزیراعظم عمران خان نے رحیم یار خان کے قریب تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔سما جی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر میں اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ تیزگام کو پیش آنے والے المناک حادثے پر دل نہایت رنجیدہ ہوں۔ میری تمام ہمدردیاں غم میں ڈوبے خاندانوں کیساتھ ہیں اور میں زخمیوں کی جلد شفایابی کیلئے دعاگو ہوں۔انہوں نے کہا حادثے کی فوری تحقیقات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات بھی صادر کرچے ہیں۔