Waqt News
Saturday | December 07, 2019
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • اینکرز
  • لائیو ٹی وی
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Roznama Nawaiwaqt
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Waqt News
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • اینکرز
  • لائیو ٹی وی
Font

تازہ ترین

  • امریکا میں بھی پولیس انکاﺅنٹر، 2ڈاکوں سمیت 4افراد ہلاک
  • امریکا میں اوبر کو 2 سال میں جنسی زیادتی کی 6 ہزار شکایتیں موصول
  • سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں کوئی دشواری نہیں۔ایرانی صدر حسن روحانی
  • حکومت ملک میں روزگار کے مواقع پیداکرنے کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں سہولت فراہم کرے گی .وزیراعظم
  • مختلف اضلاع میں غذائیت کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی گئی ہے تاکہ مناسب صحت اور غذائیت کے طریقوں کو فروغ دیا جاسکے:ڈاکٹر ثانیہ نشتر
  • پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم کا دوبارہ رکن منتخب،مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے بغیر نہیں ہوگا:ترجمان دفتر خارجہ
  • عمران کو سب سے بڑا خطرہ اپنے کرائے کےترجمانوں سے ہے جو مائنس کرانے کے بعد سب سے پہلے بھاگیں گے:طلال چوہدری
  • بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے:چیئرمین نیب
  • ٹھٹھہ میں سات سالہ معصوم طالبہ کے موت کےخلاف مکمل ہڑتال
  • مٹی کے مدفون برتن سے زندہ ملنے والی نومولود بچی کوڈاکٹروں نے بچا لیا
  • ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو بجٹ سپورٹ کی مد میں ایک ارب ڈالر دیگا
  • افغانستان کے صو بہ قندوز میں طالبان کا پولیس چو کی پر حملہ کر 10اہلکا ر ہلاک
  • شریف خاندان کا ”چور مچائے شور “ والا فارمولہ کامیاب نہیں ہوگا ۔ جمشید اقبال چیمہ
  • 35 واں سارک چارٹر ڈے 10 دسمبر کو منایا جائے گا
  • ایک سال میں 17 مرتبہ تیل کی قیمتوں کو تبدیل کیا گیا
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 240 پوائنٹس کا اضافہ
  • افغانستان میں 88.5 فیصد لوگ امن مذاکرات کے حامی
  • رواں سال بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 165 مکانات مسمار کئے گئے۔
  • سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی میں کوئی دشواری نہیں۔ایرانی صدر
  • الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا
  • معروف اداکارہ نجمہ محبوب کی 36 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
  • ریاست مدینہ کے لیے اپنی ترجیحات، اپنے گھر اور پھر گرد و نواح کو ٹھیک کرنا ہے: چیئرمین نیب
  • بھکر: گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،2افراد جاں بحق
  • انٹر بینک میں ڈالر 5پیسے مزید سستا
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ  میں تیزی،100 انڈیکس 9 ماہ میں پہلی بار 40 ہزار 700 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔
  • مسلح افراد نے والدہ ، تین بیٹیوں اور بیٹے کو اغوا کرلیا
  • پڈعیدن: خاتون کی 2 بچوں سمیت نہر میں  چھلانگ، خاتون اور بچی جاں بحق
  • اپوزیشن کا مائنس عمران خان کا ارمان پورا نہیں ہو گا. فردوس عاشق
  • حکومت رواں سال اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں30 ارب روپے فنڈز خرچ کریگی: اسد عمر
  • ایران میں شادی کی تقریب میں دھماکہ ، 13 افراد جاں بحق، متعددزخمی

شرکامولانا مارچ سے ممکنہ تصادم کی صورت میں بھی عمران خان ہی وزیراعظم ہوں گے:وفاقی وزیرداخلہ

Oct 31, 2019 | 14:49 2:49 PM, October 31, 2019
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp
شرکامولانا مارچ سے ممکنہ تصادم کی صورت میں بھی عمران خان ہی وزیراعظم ہوں گے:وفاقی وزیرداخلہ

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے واضح کیا ہے کہ شرکاء مولانا مارچ سے ممکنہ تصادم کی صورت میں بھی عمران خان ہی ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔ وزیراعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ نوازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں ہے۔  گوجر خان میں پڑاؤ کے دوران مارچ میں 20 سے 25 ہزار افراد تھے۔ حکومت کوئی راستہ بند کرے گی۔ اسلام آباد کھلا ہے۔ حکومت مولانا مارچ سے خوف زدہ نہیں ہے کیونکہ جو ڈر گیا وہ مر گیا جبکہ معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا مارچ اور عمران خان کے دھرنے کا موازنہ نہ کیا جائے۔ ملا فضل الرحمان کا مارچ کرپشن کے تحفظ کے لئے ہے جبکہ عمران خان کی قیادت میں کرپشن کے خلاف دھرنا دیا گیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پی آئی ڈی کے میڈیا سینٹر میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حکومت کی طرف سے مظاہرین سے سات نکات پر مشتمل معاہدے اور 37 نکات پر مشتمل ضابطہ اخلاق باقاعدہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی کے لئے سہ رخی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔ پہلی لائن پولیس، سیکنڈ رینجرز اور آخری آپشن کے طور پر فوج کی طلبی ہو گا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ انٹرنیٹ بند نہیں کیا گیا اگر ایسا ہے تو اس کا نوٹس لیا جائے گا ہماری طرف سے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا گیا، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ اسلام آباد میں 7 ہزار سے زائد غیرملکی سفارت کار و عملہ مقیم ہے۔ 80 ممالک کے سفارتخانے اقوام متحدہ کی 31 مختلف تنظیمیں چالیس ممالک کے قونصلیٹ اور 142 آنریری قونصل خانے ہیں۔ دنیا بھر میں یہ سات ہزار سفارتکار پاکستان کا امیج ابھارنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ حکومت ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین، قانون اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ و عدالتی فیصلے کے روشنی میں احتجاج کے حق کو تسلیم کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں مقیم سفارتکار پاکستان کے امیج کی عکاسی کرتے ہیں۔ 2008ء میں اقوام متحدہ نے اسلام آباد کو نان فیملی شہر قرار دیدیا تھا۔ ایک سال کی محنت کے بعد موجودہ حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ اسلام آباد کو دوبارہ فیملی شہر قرار دیدیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی احتجاج حق ہے۔ ہم بھی سیاسی کھلاڑی ہیں سیاسی میدان میں پنجہ آزمائی ہو سکتی ہے مگر ہمیں پاکستان کے بہترین امیج کی عکاسی کرنے والے سفارتکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ بے یقینی، ابہام، قیاس اور مبالغہ آرائی کے اثرات ان سفارتکاروں پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔ باہر کے ملکوں میں بھی اس کی گونج سنائی دیتی ہے اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے امیج کے حوالے سے کانٹے بکھیرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ ملا فضل الرحمان مہم جوئی اور احتجاج پر مصر ہیں۔ حکومت نے اس کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے اجازت دی معاہدے کی پاسداری کی جائے اسی کے ذریعے استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا بھی پاکستان اور ریاست سے رشتہ ہے ان کے بیانیے میں کچھ نہیں ہے۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ پاکستان میں سکندر مرزا کے دور سے مارچ اور احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا۔ مولانا فضل الرحمان نے 19 جولائی کو مارچ کا اعلان کیا۔ چھ نکات پر مشتمل مطالبات جاری کئے جو کم ہوتے گئے انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی ماحول کو کشیدہ نہیں کرنا چاہتے۔ وزیراعظم کا فیصلہ ہے کہ مولانا کو آنے دیں لیکن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اسلام آباد کے ہائیکورٹ کے فیصلے کی پاسداری ضروری ہے۔ جب وزیراعظم نے یہ بیان دیا تو وہ لوگ جو انتشار پھیلنے کے متمنی تھے تو ان کے منہ بند ہو گئے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے ساتھ تین بار مذاکرات ہو چکے ہیں۔ انہیں خطرات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ ڈی چوک پر اصرار کیا گیا تو واضح کر دیا کہ ایسا ممکن نہیں ہے۔ رہبر کمیٹی نے مارچ کے مقام کے علاوہ کسی اور معاملے پر بات نہیں کی۔ نہ اپنے مطالبات سے آگاہ کیا صرف پشاور موڑ چوک پر جلسے کی خواہش ظاہر کی۔ 37 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلسہ کے لئے بجلی، پانی کے کنکشنز دیئے گئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان مہنگے ترین کنٹینر میں سفر کر رہے ہیں ہم نہیں چاہتے کہ کوئی جھٹکا لگنے سے اس کی کمانی ٹوٹ جائے اس لئے اسلام آباد میں اس کے لئے الگ سے روٹ کا تعین کیا گیا ہے۔ باتھ رومز کے لئے بھی جگہ فراہم کی گئی ہے۔ حکومت کی طرف سے مولانا مارچ کے شرکاء کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اردگرد ساٹھ ہزار ایکڑ کے مزید بھی گراؤنڈ موجود ہیں۔ حلفیہ طور پر کہتا ہوں کہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیا گیا تو مولانا مارچ کو ڈسٹرب نہیں کریں گے۔ عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جلسہ کی بھی حفاظت کریں گے داخلی سکیورٹی کی ذمہ داری جے یو آئی کی اپنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مظاہرین کی طرف سے دیواریں پھلانگ کر آنے کو روکنے کا تجربہ ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ ہو۔ 1977ء سے 2016ء تک دھرنے اور مارچ ہوئے۔ ہم چاہتے ہیں یہ مارچ خیر و عافیت سے مکمل ہو جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ تو 27 اکتوبر کو ختم ہو چکا ہے۔ اب تو مولانا مارچ ہے۔ گرفتاریاں نہیں ہوں گی۔ مولانا سے میرے اچھے تعلقات رہے ہیں۔ برملا کہہ رہا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ مولانا سے پوچھیں جب حکومت کی طرف سے دوٹوک الفاظ میں واضح کر دیا گیا ہے تو وہ کیوں آ رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کتنے دن بیٹھیں گے اگر مجھے معلوم ہوا تو میڈیا کو آگاہ کر دوں گا۔ فی الحال ہم بھی لاعلم ہیں۔ اچھا ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ حکومتی گھبراہٹ اور پریشانی سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ ناراض ہو کئے اور کہا کہ حکومت گھبراہٹ کا شکار نہیں ہے کیا میں ڈانس کر کے دکھاؤں۔ کمزور سے کمزور حکومت بھی اپنی رٹ کو برقرار رکھتی ہے کیونکہ جو ڈر گیا وہ مر گیا۔ حکومت گھبرائی ہوئی نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں نوازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں ہے۔ وزیراعظم نے واضح ہدایات کی ہیں کہ کسی بھی شخص کی صحت پر کمنٹس اور سیاسی نہ کریں انہیں آٹھ ہفتے مل گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں مولانا مارچ سے پانچ نان کسٹم گاڑیاں اور چار سلنڈرز پکڑے گئے ہیں یہ گاڑیاں افغانستان سے سمگل کی گئی تھیں۔ لاہور سے مولانا مارچ کے بیشتر لوگ رائے ونڈ چلے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ آخری اطلاعات تک گوجر خان میں پڑاؤ کرنے والوں کی تعداد 20 سے 25 ہزار تھی جبکہ خیبرپختونخوا کا مارچ الگ ہے۔ 37 نکاتی ضابطہ اخلاق کے تحت پہلی لائن میں پولیس دوسری لائن میں رینجرز آخری آپشن فوج کا استعمال ہو گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ پہلی لائن کا بھی استعمال نہ ہو۔ لاٹھی اور اسلحہ لانے کی اجازت نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم نے ریل حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے غفلت کے ذمہ داران کے تعین کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔ حکومت قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہے۔ 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp


مشہور ٖخبریں
  • مردم شماری کے دوران بارہ سوالات پوچھے جائیں گے جبکہ ...

    Mar 16, 2017 | 12:00
  • پاکستان کا شمار دنیا کے طاقت ور ترین ممالک میں ہونے لگا

    Mar 16, 2017 | 13:04
  • ایشیا کی بہترین یونیورسٹیز کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے

    Mar 16, 2017 | 14:23
  • لاہور سمیت بالائی پنجاب، بلوچستان اور کشمیر والے پھر ...

    Mar 16, 2017 | 11:14
متعلقہ خبریں
  • عمران خان اپنی کرسی بچانے نہیں تبدیلی لانے کے لیے آیا ...

    Nov 22, 2019 | 17:00
  • وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدکی ...

    Nov 20, 2019 | 23:09
  • وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ...

    Nov 26, 2019 | 12:23
  • مسئلہ کشمیرکی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے ...

    Nov 22, 2019 | 09:17
الیکشن 2018
  • سرگودھا میں قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 91 میں ضمنی ...

    Feb 02, 2019 | 07:55
  • پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی 2 نشستوں پر الیکشن کے لیے ...

    Nov 15, 2018 | 09:10
  • عمران خان ،چودھری شجاعت، اسد قیصر،سعد رفیق اور ہمایوں ...

    Oct 14, 2018 | 15:30
Waqt News LIVE

Latest Programs
  • Karachi Sy Khyaber Tak 29 October ...

    Oct 30, 2018
  • Karachi sy Khyaber Tak 28 October ...

    Oct 29, 2018
  • Karachi Sy Khyaber Tak 27 October ...

    Oct 27, 2018
  • Karachi sy Khyaber Tak, 26 October ...

    Oct 26, 2018
  • Karachi sy Khyaber Tak 24 October ...

    Oct 25, 2018
  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    مردم شماری کے دوران بارہ سوالات پوچھے جائیں گے جبکہ خانہ شماری کے سوالات کی تعداد ...

  • 2

    بھارت : مرد نے دو بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹروں کو پریشان کر دیا

  • 3

    شکر گڑھ کے سرحدی علاقے سکھوچک میں ڈرون طیارہ آگرا، حساس ادارے نے ڈرون طیارہ قبضے ...

  • 4

    جڑانوالہ کا موچی 5 کتابوں کا مصنف کئی ایوارڈز حاصل کرچکا

  • 5

    اب نکاح نامے میں جہیز کا بھی خانہ ہوگا۔ عدالت نے حکم دے دیا۔

  • 1

    لاہورمیں CTDنےکارروائی کرتےہوئے6دہشتگردوں کوہلاک کردیا

  • 2

    Protest Against Arrival of Modi In London

  • 3

    American FO blame to Pakistan

  • 4

    Modi visit: 'Huge moment' for UK and India

  • 5

    پشاور: امن دشمنوں نےسرکاری ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا،15افراد شہید،30 سےزائد ...

E-Paper - The Nation
E-Paper - Nawaiwaqt
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہارات
  • رابطہ
Powered By
Copyright © 2019 | Nawaiwaqt Group