وزیراعظم کا ٹرین حادثے کی تحقیقات کا حکم
لیاقت پور کے قریب تیز گام ایکسپریس میں سلنڈر پھٹنے سے3بوگیوں میں آتشزدگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 73 تک جا پہنچی ہے جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہےجبکہ انہوں نے فوری تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کی وجوہات اور ذمہ داروں کے تعین کے لئے فوری طور پر انکوائری مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائے، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔