پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر ، مزید 11 اموات ریکارڈ
اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے مزید 11 اموات ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6ہزار806 ہوگئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3لاکھ 32ہزار993 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 11 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6ہزار806 ہوگئی۔ این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 21ہزار688 ٹیسٹ کیے گئے ، جس میں سے کورونا کے 807 نئے کیسز سامنے آئے ، جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد12ہزار121 تک جا پہنچی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3لاکھ 32ہزار993 ہوگئی۔