اسلام آباد میں کرونا کے بڑھتے کیسز، مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
مقامی انتظامیہ نے سیکٹر ایف 6 ٹو، سیکٹر ایف فو، سیکٹر ایف ٹین فور، آئی ٹین ٹو کی مختلف گلیاں سیل کردیں۔ انتظامیہ کے مطابق کرونا کے مثبت کیسز آنے کے بعد مخصوص گلیوں کو سیل کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نےگلیاں سیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔