حکومت پر تنقید کرنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن حکومت پر تنقید کرسکتے ہیں، ریاستی مفادات کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے کی میزبان ماریہ میمن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت پر تنقید کرنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ ہوا اس میں فوج پر تنقید کی گئی اور دوسرے جلسے میں اردو زبان اور باڑ پر تنقید کی گئی جبکہ تیسرا جلسہ ہوا اور ایک مرتبہ پھر فوج پر تنقید کی گئی۔