شبلی فراز کا ترکی میں زلزلے سے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے ترکی میں زلزلے سے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شبلی فراز نے کہا ہے کہ آزمائش اور مشکل کی گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔