آزادی اظہار رائے حدود کے بغیر نہیں ہونی چاہئے۔ وزیر اعظم کینیڈا

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ غیرضروری طور پر لوگوں کی دل آزاری نہ ہو، آزادی اظہار رائے کا دفاع کریں گے مگر یہ حدود کے بغیر نہیں ہونی چاہئے۔انہوںنے بیان میں کہا کہ ہمیں دوسروں کے لیے احترام کے ساتھ کام کرنا چاہیے، کوشش کرنی چاہیے کہ غیرضروری طور پر لوگوں کی دل آزاری نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے الفاظ اور اعمال کے دوسروں پر اثرات کا علم ہوناچاہئے۔انہوں نے کہا کہ ان پیچیدہ مسائل پر ذمیداری کے ساتھ ڈائیلاگ کے لیے معاشرہ تیار ہے۔