سپین:کورونا وائرس کی نئی پابندیوں کیخلاف عوام سڑکوں پر آگئے
سپین کے شہر بارسلونا میں کورونا وائرس کے خلاف عوام سڑکوں پر آ گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بارسلونا میں حکومت کی جانب سے نئی پابندیوں کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھرا ئوکیا گیا۔ جھڑپوں کے دوران 24 مظاہرین زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے 12 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر اسپین میں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والے پر 300 روپے یورو کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسپین میں بھی کورونا وائرس کے پھیلا میں تیزی آ رہی ہے اور اب تک اسپین میں کورونا وائرس سے 12 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 35 ہزار 878 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔